بیماری کی حالت میں بھی نعت پڑھ رہے تھے ۔۔ عامر لیاقت کے انتقال کے بعد سامنے آنے والی ویڈیو نے سب کو آبدیدہ کر دیا

image

عامر لیاقت کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں سپرد خاک تو کر دیا گیا اور اس وقت ہر آنکھ اشکبار تھی۔ اب تک دنیا انہی کی یاد میں مبتلا ہے۔ جس کا صاف ثبوت یہ ہے کہ اب انکی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جو اب وائرل ہو چکی ہے۔

جس میں یہ منہ پر آکسیجن ماسک لگائے ہوئے ہیں لیکن پھر بھی رسول پاک ﷺ کا ذکر پاک کرنا نہیں بھولے اور اپنی خوبصورت آواز میں نعت شریف پڑھ رہے ہیں۔ اس نعت کے بول کچھ یوں ہیں،

" معجزہ میرے نبی کا کہہ دیا تو ہو گیا، آپ نے کوزے کو دریا کہہ دیا تو ہو گیا، ہاتھ میں تلوار لے کر آئے جب حضرت عمر، آ میرے سینے سے لگ جا کہہ دیا تو ہو گیا۔

واضح رہے کہ مشہور اینکر و سیاستدان عامر لیاقت کے انقتال کے بعد ان کی یہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو انٹرنیٹ پو خوب مقبول ہو رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اب تک اسے 134 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 8 ہزار لوگ اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts