جہاز میں بیٹھے مسافر جو لاکھوں روپے خرچہ کر کے بیرونی ممالک سفر کے لیے جاتے ہیں انہیں بہترین کھانا فراہم کیا جاتا ہے مگر حال ہی میں پی آئی اے کی پرواز میں جب مسافروں کو مینیو کے مطابق دال چاول پیش کیا گیا تو وہ آگ بگولہ ہوئے۔
یہ واقعہ پیش آنے کی تصدیق خود ائیر لائن کے ترجمان نے کی جس پر انہوں نے وضاحت بھی پیش کی۔
قومی ائیرلائنز کی اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز میں کھانے میں دال سبزی ملنے پر مسافر برہم ہوئے جس پر (پی آئی اے) کے ترجمان نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدم ادائیگی پر ٹھیکیدار نے مرغی سپلائی نہیں کی تھی جس کی وجہ سے مسافروں کو دال سبزی دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ مگر اب مسافروں کھانا معمول اور مینیو کے مطابق دیا جا رہا ہے۔
وہیں دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہو رہی ہے جس میں کہا گیا کہ سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو بکرے کا گوشت اور مچھلی کھانے کو فراہم کی جا رہی ہے جسے پڑھ کر حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کے لئے کھانےکا بجٹ ڈیڑھ ارب روپے سے بڑھا کر 3 ارب روپے کردیا گیا ہے۔
سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو اب مچھلی اور بکرے کا گوشت ملے گا۔ مچھلی اور مٹن کے لیئے جیل کے کھانوں کا بجٹ دگنا کردیا گیا ہے۔
قیدیوں کو کھانے ميں ہر ماہ 4 بار بکرے کا گوشت اور 2 بار مچھلی ملے گی۔