عامر لیاقت کی جائیداد میں کون کونسی چیزیں شامل ہیں اور یہ کسے مل سکتی ہیں؟

image

عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد یہ معاملہ بھی غور طلب ہے کہ ان کی جائیداد کا اصل وارث کون ہوگا جس حوالے سے پولیس کا بیان سامنے آیا۔

پولیس کی جانب سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے گھر کو سیل کردیا گیا ہے جس کی مکمل تفتیش کے بعد ہی گھر ان کے حقیقی وارث کے حوالے کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گھر سیل کرنے کے معاملے پر پولیس حکام نے کہا ہے کہ پولیس کرائم سین کی فارنزک رپورٹ کا انتظارکر رہی ہے، حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی گھر دوبارہ کھولا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ ہمارے پاس تاحال گھر یا جائیداد کا دعویدار نہیں پہنچا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ نادرا سے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی مکمل معلومات حاصل کرلی گئی ہے، جس میں ابھی تک اصل وارثوں میں ان کا بیٹا احمد اور بیٹی دعا سامنے آئی ہے۔

حکام نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں پہلی بیوی بشریٰ کا طلاق نامہ اور دوسری بیوی طوبی کا طلاق نامہ موجود ہے جبکہ تیسری بیوی دانیہ کا طلاق نامہ کہیں درج نہیں۔

پولیس کے مطابق دانیہ نے بہاولپور کی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کی تھی۔ خلع کی ڈگری اور طلاق طے ہونے کے بعد ہی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اگر طلاق حتمی نہ ہوئی تو دانیہ بھی جائیداد کی وارث ہونے کا دعویٰ کرسکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق عامر لیاقت کی جائیداد میں ان کے دو گھر جو کشمیر روڈ اور ایک کلفٹن میں واقع ہے، گاڑی اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts