اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافے کی پیشگوئی، سابق حکمراں جماعت نے عوام کو مہنگائی بڑھنے کی نوید سنادی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے منی بجٹ پیش کیا گیا جس سے نااہلی واضح ہوگئی، 60 روپے لیوی لگانے کے بعد پیٹرول کی قیمت 275 روپے فی لیٹرہو جائے گی۔ مہنگائی کے طوفان پر قوم ان کے خلاف کھڑی ہوگی۔
یاد رہے کہ موجودہ حکومت پیٹرولیم قیمتوں میں 60 روپے کا اضافہ کرچکی ہے، سابق وزیراعظم اعظم عمران خان نے فروری 2022 میں ملک میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بجائے قیمتیں 150 روپے پر منجمد کردی تھیں تاہم موجودہ حکومت نے دو بار 30، 30 روپے کے اضافے سے پیٹرولیم کی قیمت تقریباً 210 روپے تک پہنچادی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں حکومت پیٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے جارہی ہے جس کے بعد ملک میں پیٹرول تقریباً 275 روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کا جینا محال ہوچکا ہے تاہم موجودہ حالات میں عوام کیلئے ریلیف کی کوئی امید دکھائی نہیں دیتی۔
آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت