والد کے انتقال کے بعدر کشہ چلانا شروع کر دیا ۔۔ باہمت خاتون نے ماں اور بہن کا پیٹ پالنے کے لیے کن مشکلات کا سامنا کیا؟

image

غربت جب انسان کے سامنے رکاوٹ بنتی ہے تو انہیں کئی مسائل سے گزرنا پڑتا ہے۔ بہت سے افراد ہار مان جاتے ہیں تو کوئی رکاوٹوں کی زنجیروں کو توڑتا ہوا اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب ہوتا ہے۔

یہاں ہم جن خاتون کا ذکر کرنے والے ہیں انہوں نے بھی کچھ ایسا ہی کیا۔ مشکلات اُن پر پہاڑ بن کر ٹوٹیں، اہلخانہ کی ذمہ داری ان کے کاندھوں پر ہے لیکن کسی کے آگے مجبوری میں ہاتھ نہیں پھیلائے۔

مذکورہ خاتون کا نام علیشہ ہے جن کی کہانی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

علیشہ ایک پڑھی لکھی خاتون ہیں جنہوں نے متعدد جگہوں پر نوکری کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے۔ مگر آج کے دور میں میرٹ کے بلبوتے پر کسے نوکری ملتی ہے، بدقسمتی سے آج نوکری کے لئے اچھی اہلیت کے ساتھ سفارش کا ہونا بھی ضروری ہے۔

علیشہ کے پاس کسی کی سفارش نہیں تھی تو انہیں ہر جگہ سے خالی ہاتھ گھر واپس لوٹنا پڑتا، جس کے باعث انہوں نے اہلخانہ کی کفالت کے لیے آٹو رکشہ چلانا شروع کیا۔

3 کروڑ کے آبادی والے شہر میں ایک خاتون کا رکشہ چلانا ایک قابل ستائش بات ہے۔

علشیہ کے مطابق خاندان والے ان کے کام سے خوش نہیں لیکن آج کے مہنگائی کے اس مشکل دور میں ماں اور بہن کے لیے پیسہ کمانا بھی ضروری ہے اور وہ یہ کام کرنے میں ذرا ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts