مرحوم سیاست دان عامر لیاقت کی پہلی سابقہ بیوی بشریٰ اقبال نے اپنے سوشل میڈیا
اکاؤنٹ پر مسجد نبوی میں عامر لیاقت کے لیے ہونے والی دعا کی ویڈیو شئیر کی ہے۔ ویڈیو دیکھیے
بشریٰ اقبال ساتھ ہی لکھتی ہیں کہ "یہ ویڈیو میرے ایک بھائی اور عامر کے ایک قریبی دوست نے مجھے اس وقت بھیجی جب عامر کی یہاں تدفین کی جارہی تھی۔ اللہ اس دعا کو عامر کے حق میں قبول فرمائے"
عامر کو مدینہ منورہ سے خاص لگاؤ تھا
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت کے دوست مسجد نبوی میں ان کی مغفرت کی دعا کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ "میں نے عامر لیاقت حسین کے لیے بہت دعا کی ہے۔ جمعہ کا دن ہے اور ان کی تدفین بہت مبارک دن ہوئی۔ ان کی خواہش تھی کہ ان کی تدفین جنت البقیع میں ہو کیونکہ مدینہ منورہ سے انھیں خاص لگاؤ تھا۔ جب سے ان کی رحلت کی خبر سنی ہے دل بہت اداس ہے"