کراچی:انگلینڈ کو سیب توڑنے کے مقابلے میں شکست دینے والے پاکستان کے 70 سالہ نسیم الدین کو گنیز ورلڈ ریکارڈکی طرف سے 2 سرٹیفکیٹ موصول ہوگئے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے لوہار نسیم الدین نے ایک ہاتھ سے 13 کے مقابلے میں 18 سیب توڑ کر انگلینڈ کو شکست دی تھی۔
خیال رہے کہ نسیم الدین 70 سال کی عمر میں گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے پاکستان کی تاریخ کے معمر ترین ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔
نسیم الدین 45سال سے ویلڈنگ کے کام سے وابستہ ہیں، لوہے کے گیٹ اور کھڑکیاں بنانے کا کام کرتے ہیں۔ نسیم الدین پاکستان کے لیے مارشل آرٹس اور 73 عالمی ریکارڈ بنانے والے محمد راشد نسیم کے والد ہیں ۔گینز ورلڈ ریکارڈ نے نسیم الدین کی ویڈیو اپنے آفیشل پیج پر اپلوڈ کی ہے۔