دشمنی یا کچھ اور۔۔۔ہاتھی کچل کر ہلاک کرنے کے بعد خاتون کی لاش کو آخری رسومات سے اٹھاکر کیوں لے گیا؟

image

انسانوں اور جانوروں کے درمیان کئی ممالک میں تصادم کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ تصادم ہولناک شکل بھی اختیار کرلیتے ہیں جو دیکھتے والوں کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ جمعرات کو بھارت کی ریاست اڑیسہ کے علاقے کٹک میں پیش آیا جہاں ایک ہاتھی 70 سالہ خاتون کو ہلاک کرنے کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران ان کی لاش کو روندنے پہنچ گیا۔

پولیس کے مطابق مایامُرمو نامی 70 سالہ خاتون ٹیوب ویل سے پانی بھر رہی تھیں کہ وائلڈ لائف کی پناہ گاہ سے فرار ہونیوالا ہاتھی وہاں پہنچ گیا اور خاتون کو اپنے پیروں سے کچل دیا۔ہاتھی کے پیروں سے کچلے جانے کے بعد خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب خاندان کے لوگ خاتون کی آخری رسومات کے لیے جمع ہوئے اور مرنے والی خاتون کی رسومات ادا کر رہے تھے تو وہی ہاتھی دوبار نمودار ہو گیا۔ ہاتھی نے جلانے کے لیے اکٹھی کی گئی لکڑیوں کے ڈھیر سے خاتون کی لاش کو اٹھایا اور اسے دوبارہ روند ڈالا۔ اس واقع نے آخری رسومات کے موقع پر موجود لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

مرمو کا خاندان اس وقت ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے قابل ہوا جب چند گھنٹے بعد ہاتھی وہاں سے چلا گیا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہاتھی نے آخری رسومات میں موجود کسی اور شخص کو بھی نقصان پہنچایا یا نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts