دعا کرنا ہماری بیٹی ظالموں سے آزاد ہو جائے ۔۔ دعا زہرہ کے والدین کی حج پر جانے والوں سے التجا، ویڈیو دیکھیں

image

دعا زہرہ کے والدین کس اذیت میں ہیں یہ ایک بیٹی کے والدین ہی محسوس کر سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب دعا زہرہ کے والدین عدالت کے بعد کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے دیکھا گیا۔

جس میں لکھا گیا تھا کہ آپ سب حاجیوں سے ہماری التجا ہے کہ اللہ پاک اور اس کے رسولﷺ کی بارگاہ میں فریاد بلند کریں۔

کہ ہماری بیٹی دعا زہرہ ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو جائے۔ والد کے علاوہ دعا کی والدہ نے بھی ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر حاجیوں سے درخواست کی کہ ہماری بیٹی کیلئے اللہ پاک کے گھر جا کر دعا کریں۔

یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ انہوں نے ہاتھوں میں جو پلے کارڈ پکڑ رکھا تھا اس پر یہ الفاظ لکھے نظر آئے۔

"آپ کی بیٹی دعا زہرہ ظالموں کے چنگل میں ہے، آپ ہماری مدد فرمائیں۔"واضح رہے کہ اس سے پہلے آج دعا زہرہ نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے سسرال میں خوش ہوں، اب والدین سے درخواست کرتی ہوں مجھے اور میرے شوہر ظہیر کو دل سے قبول کر لیں۔

اور یہ بھی کہا کہ میری عمر 17 سال ہے جبکہ میرے والدین نے کاغذات میں عمر کم لکھوائی ہے کیونکہ میں ایک لڑکی ہوں اور لڑکیوں کی شادی کا مسئلہ ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts