انسان جو دیکھتا ہے وہی سچ نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ اکثر سوشل میڈیا پر ایسی تصویریں گردش کرتی دیکھائی دیتی ہیں جنہیں تیز دماغ والے انسان جلد ہی پہچان لیتے ہیں مگر اس تصویر کو پہچان پانا اتنا آسان نہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ آپ کا دماغ کتنا تیز ہے اور یہ تصویر آپ کے بارے میں کیا بتاتی ہے۔
اگر یہ تصویر آپ کے سامنے سے گزرتی ہے اور آپ کو پہلی نظر میں لگتا ہے کہ یہ دو افراد پلا سٹک کی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے آپس میں کوئی راز کی بات کر رہے ہیں تو آپ یہاں بالکل غلط ہیں۔
اور آپ اس طرح کے شخص ہیں جو آنکھوں دیکھی بات کو سچ مان لیتے ہیں ہاں لیکن ایسے افراد سچے ہوتے ہیں لیکن انہیں چالاک لوگ دھوکہ دے سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اگر آپ کو پہلی نظر میں ہی معلوم ہو جاتا ہے کہ تصویر میں موجود افراد جس گڑھے میں بیٹھے ہیں حقیقی نہیں لگ رہا تو ایسے افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ ہر اس بات کو سچ نہیں مان لیتے جو نظر آتی ہے بلکہ وہ سچ جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایسے افراد کو دنیا کے کسی بھی میدان میں دھوکہ دینا مشکل ہے مگر آپ بھی یہاں تصویر کی حقیقت معلوم کرنے میں فیل ہو چکے ہیں۔
مزید یہ کہ تصویر کو دیکھتے کے ساتھ ہی آپکو یہ معلوم ہو گیا ہے کہ یہ 2 افراد بیٹھے واقعی ایک گڑھے میں ہی ہیں مگر یہ گڑھا حقیقت میں زمین پر موجود نہیں بلکہ انٹرنیٹ اور کمپویٹر کی مدد سے یہ گڑھا بنایا گیا ہے۔
یہاں ان لوگوں کیلئے بہت ہی اچھی بات یہ ہے کہ واقعی ان کا دماغ اور آنکھیں بہت ہی تیز ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس دنیا میں انہیں کوئی بھی بے وقوف نہیں بنا سکتا۔