باہر بہت مہنگائی، آزادی نہیں چاہیے۔ قیدی کی جیل سے نہ نکالنے کیلئے دہائیاں، ویڈیو وائرل

image

ملک میں بڑھتی مہنگائی اور غربت نے لوگوں کی زندگیاں محال کردیں، ایک قیدی نے مہنگائی کی وجہ سے جیل سے باہر جانے سے انکار کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں قیدی کا کہنا ہے کہ میں باہر نہیں جاؤں گا، میں کہہ رہا ہوں مجھے اندر کردو، یہ لوگ نہیں کررہے، باہر غربت ہے کہاں جاؤں، اللہ کا واسطہ ہے میں ہاتھ جوڑ رہا ہوں جتنا مارنا ہے مارو مجھے قبول ہے لیکن باہر نہیں جاؤں گا۔

باہر غربت ہے یہاں پڑا رہوں گا، حکومت غربت ختم نہیں کر رہی تو ہم کدھر جائیں، ہم غریب پھنس گئے دارالامان جا کر کیا کروں گا، اللہ کا واسطہ ہے مجھے بند کردو۔

واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی اور غربت میں روز افزوں اضافے کی وجہ سے غریبوں کیلئے دو وقت روٹی کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ہوچکا ہے۔

آٹا، چینی، گھی، خوردنی تیل، بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور موجودہ صورتحال میں غریب اور دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts