اسلام آباد : جون 15 ،2022
وزیراعظم شہباز شریف کا رشکئی خصوصی اقتصادی زون (SEZ)کا دورہ
وزیراعظم شہباز شریف نے آج رشکئی خصوصی اقتصادی زون (SEZ)کا دورہ کیا اور اس حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی جناب احسن اقبال ,وفاقی وزیر مواصلات جناب اسد محمد , وفاقی وزیر براے اوور سیز پاکستانیز جناب ساجد توری, وزیراعظم کے مشیر جناب امیر مقام, پاکستان میں چینی سفارتخانے کی ناظم الامور چینی کمپنی کے نمائندوں اوراعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی.
اجلاس کو رشکئی خصوصی اقتصادی زون پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی گیئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون 1000ایکڑ پر محیط ہے.
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ رشکئی SEZ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ منجمنٹ کمپنی KPEZDMC اور CRBC (ایک سرکاری چینی انٹرپرائز) کے تعاون سے SPV یعنی رشکئی اسپیشل اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ آپریشنز کمپنی کے ذریعے بنایا جا رہا ہے- اس کمپنی میں KPEZDMC کے 9% اور CRBC کے 91% شیرز ہیں . جو اس نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے۔چینی کمپنی اس SEZ کے آپریشنز کی ذمہ دار ہیں۔ رشکئی SEZ میں لائٹ انجینئرنگ، آٹو موٹیو، کنسٹرکشن اور فوڈ پروسیسنگ اور برامدات کو مد نظر رکھتے ہوئے شعبوں کو ہدف بنایا ہے، جس میں مقامی لوگوں کے لیے براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرنے اور اقتصادی سرگرمیاں پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ رشکئی SEZمیں پانی کی پائپ لائن بچھانےجبکہ گیس پائپ لائن بچھانےکا کام اور سول ورکس کے تکمیل کے مراحل میں ہیں اجلاس کو مزید بریف کیا گیا کہ رشکئی SEZمیں 2 صنعتی یونٹس تعمیر کا کام جاری ہے جب کہ چند مزید صنعتی یونٹس کی تعمیر کا آغاز بھی جلد کر دیا جائے اجلاس کو بتایا گیا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لاینز لمیٹڈ نے زون تک گیس کی فراہمی یقینی بنا دی ہے جبکہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی زون تک بجلی کی فراہمی کے لیے گرڈ اسٹیشن بنا رہی ہے .
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ رشکئیSEZ میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے دی گیئں ٹائم لاینز پر سختی سے عمل کیا جائے. وزیراعظم نے مزید ہدایت جاری کی کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی اداروں میں جہاں جہاں ہم آہنگی کی کمی اور مشکلات ہیں انھیں جلد از جلد دور کیا جائے مزید براں نے مزید ہدایت کی کہ چینی کمپنی کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے تا کہ خصوصی اقتصادی زون پر کام کی رفتار تیز تر کی جا سکے .
وزیراعظم نےکہا کہ ہم سب نے مل کر صنعتی ترقی اور ریونیو بڑھانے کے لیے کام کرنا ہے تاکہ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکے. وزیر اعظم نےچینی کمپنیز کو سرمایاکاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کی کمپنیز ایک دوسرے کا تجربات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے صوبوں میں اقتصادی زونز کی تعمیر ہماری ترجیح ہے. وزیر اعظم نےرشکئی SEZ سائٹ کا دورہ بھی کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا.