غلطی انسان سے ہوتی ہے مگر کچھ غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جو انسان کا کبھی پیچھا نہیں چھوڑتی۔
یہی وجہ ہے کہ ایک پاکستانی لڑکی ایسی بھی ہے جس کے کان سے خود بخود خون آنا شروع ہو جاتا، بال ٹوٹ جاتے ہیں اور یہ سب ان کے ساتھ کس وجہ سے ہوا جس نے ان کی زندگی خراب کر دی، آئیے جانتے ہیں۔
اس لڑکی کا نام ہے فاطمہ جو کہتی ہیں کہ میرا یہ حال یوں ہوا کہ ایک دن گھر والے کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے تو مجھے گھر کسی چیز کے ہونے کا احساس ہوا تو میں نے دیکھا کہ سانپ کا بچہ ہے۔
تو میں نے کہا کہ کہیں یہ نقصان نہ پہنچا دے تو میں نے اسے ایک بھاری سی چیز سے پہلے مارا تو وہ مرا نہیں مگر مجھے ایک زوردار جھٹکا لگا۔
اس کے بعد میں نے پھر وہی کام کیا مگر اس بار یہ سانپ مر گیا اور میں اچانک سے دور جا گری جس کی وجہ سے چوٹیں بھی آئیں تو پریشان ہو گئی اور بھائیوں کو آوازیں دینے لگی مگر گھر پر تو تھا ہی کوئی نہیں۔ پھر جب گھر والے واپس آئے تو والدہ کو یہ ماجرا سنایا انہوں نے مجھے تسلی دی اور میں خود بھی بات بھول گئی۔
مزید یہ کہ جب رات میں اپنے کمرے میں آرام کر رہی تھی تو چہرے پر اور کپڑوں پر خون لگا ہوا تھا، گھر والے پریشانی کے عالم میں اسپتال لے گئے جہاں میرا علاج ہوا لیکن خون رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا مگر صبح ہوتے ہی خون رک گیا ڈاکٹر نے مجھے ڈسچارج کر دیا اور کہا کہ یہ بالکل ٹھیک ہے بس یوں ہی کچھ ہو گیا ہوگا۔
فاطمہ بتاتی ہیں کہ ڈاکٹر کی تسلی کے بعد گھر آئے تو پھر مغرب کے بعد سے یہ کام میرے ساتھ شروع ہو گیا تو دوبارہ اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹرز نے ہاتھ کھڑے کر دیے اور کہا کہ اسے کسی پیر فقیر کو دیکھائیں ہمارے مطابق تو یہ بالکل ٹھیک ہیں۔ اس کے علاوہ گھر آ کر والد نے اپنے ایک دوست سے بات کی جو سید تھے۔
ان سے میں بھی ملی اور انہیں ساری بات سنائی تو وہ کہنے لگے کہ آپ نے بے شک اسے جان بوجھ کر نہیں مارا مگر اسی وجہ سے آپ کے ساتھ یہ کام ہو رہا ہے تو بیٹا آپ اب ایسا کیا کریں کہ آیت کریمہ 313 مرتبہ پڑھیں سات دن، اللہ پاک کے پاک کلام کی برکت سے یہ پریشانی ختم ہو جائیگی اور آج دیکھیں کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں۔
واضح رہے کہ اس فاطمہ نامی لڑکی کا یہ بات بتانے کا مقصد صرف اتنا ہی تھا کہ کوئی اور یہ غلطی نہ کر بیٹھے۔ جبکہ اس خبر سے متعلقہ معلومات سید زین باسط ویب ٹی وی سے اخذ کی گئی ہیں۔