مینا کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتا رہا ۔۔ آج کل کوئی اپنوں کی مدد نہیں کرتا مگر ان لوگوں نے پرندوں کا احساس کر کے سب کے دل جیت لیے

image

اللہ پاک کی بنائی ہوئی مخلوق سے محبت بھی ہم انسانوں کا فرض ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اب انٹرنیٹ پر یہ ویڈیوز خوب گردش کر رہی ہیں جس نے سب لوگوں کو یہ ویڈیو دیکھنے پر مجبور کر دیا ہے کہ آخر ان میں ایسا ہوا کیا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

اپنے ساتھ پرندے کو بھی کھانا کھلایا مینا کے ساتھ کھانا کھانا:

ہم آج کے دور میں کسی کو ایک روپیہ دے کر راضی نہیں مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو انسانوں کی بجائے جانوروں، پرندوں کا بھی خیال ہمیشہ رکھتے ہیں۔ اس ویڈیو میں ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ ایک آدمی کھانا کھا رہا ہے اور اسی دوران ایک مینا بھی وہاں آ جاتی ہے تو یہ شخص اسے پلیٹ کے ایک حصے میں کھانا رکھ دیتا ہے۔

یوں مینا اور انسان ایک ہی پلیٹ سے اپنی بھوک مٹاتے رہے۔ اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر 109 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھے گئے اردگرد کے ماحول کو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کی ہے۔

کوے کو پانی پلانا :

کوا گرمی میں پیاس سے بے حال تھا تو اس اللہ کے بندے نے اپنی پانی کی بوتل سے کوے کو پانی پلایا اور سڑک پر بھی تھوڑا سا پانی گرا دیا تا کہ اسے پھر سے گرمی محسوس نہ ہو۔ اس ویڈیو کو کچھ ہی دنوں میں 296 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ ڈیڑھ ھزار لوگ اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts