لاکھوں روپے یا کروڑ ۔۔ عامر لیاقت رمضان ٹرانسمیشن سے کتنا پیسہ کماتے تھے؟

image

رمضان ٹرانسمیشن کی بنیاد رکھنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت، عالم آن لائن سے مشہوری حاصل کرنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت تو اب اس دنیا میں نہ رہے لیکن ان کے جانے کے بعد کئی سوالات پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر رہے ہیں۔ کسی کو ان کی جائیداد سے متعلق جاننا ہے تو کوئی ان کی ماہانہ آمدنی سے متعلق جاننا چاہتا ہے۔ کسی کو اس بات میں دلچسپی ہے کہ وہ رمضان ٹرانسمیشن میں کتنے پیسے کماتے تھے؟ ان کی تنخواہ لاکھوں میں تھی یا کروڑوں روپے میں؟ وہ پاکستان سے باہر کتنا سرمایہ رکھتے تھے اور ان کے نام کتنی زمینیں ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں صحافی کو 2013 میں دیئے گئے انٹرویو میں عامر لیاقت نے بتایا تھا کہ: '' میں ابھی تک کروڑ پتی نہیں ہوں، ایک فلیٹ میں رہتا ہوں جو قرض لے کر خریدا گیا ہے، اس کے علاوہ اپنا ایک گھر بنا رہا ہوں جس کی تعمیر کے لیے بھی بینک سے قرض لیا ہے۔ پاکستان میں میرے 3 بینک اکاؤنٹس ہیں۔ جس میں سے ایک تنخواہ کا ہے اور دو ذاتی اکاؤنٹس ہیں۔ چوتھا اکاؤنٹ دبئی میں ہے۔ میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے لیے ان سے ایک روپیہ بھی نہیں لیتا ہوں۔ صرف اپنی ماہانہ تنخواہ لیتا ہوں اور میں رمضان کو اپنا دین ایمان سمجھ کر ٹرانسمیشن کرتا ہوں ۔ ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts