مسجد بنوانا شروع کی تو پاپا دنیا سے چلے گئے تھے ۔۔ شرمیلا فاروقی نے اپنے والد کا کون سا ادھورا خواب پورا کردیا؟

image

شرمیلا فاروقی کے والد کا انتقال 2021 میں ہوا تھا۔ انہوں نے مرنے سے کچھ ماہ قبل ایک مسجد ٹھٹہ روڈ جھرک میں بنوانی شروع کی تھی۔ جس کی تعمیر ابھی چل ہی رہی تھی کہ محمد عثمان فاروقی اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

یہ ان کا خواب تھا کہ ان کے نام کی مسجد تعمیر ہو، لوگ وہاں نماز پڑھیں، اللہ کو یاد کریں۔ قیام و لیل کریں۔ لیکن اللہ نے انہیں اپنی زندگی میں یہ سکون نہ دیا۔ شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے مسجد عثمان فاروقی کے باہر اور اندر کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ:

'' الحمدللہ، میں بالآخر اس مسجد کو مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہوں جو میرے پاپا نے اپنی وفات سے چند ماہ قبل شروع کی تھی۔ یہاں پر اذان اور نمازیوں کی دعا سن کر خوشی ہوئی۔ عائشہ زمیندار کا بہت شکریہ جنہوں نے اس کو مکمل کروانے میں میری مدد کی۔ اللہ ہماری اس کاوش کو قبول فرمائیں اور میرے والد کی مغفرت فرمائیں۔ آمین ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts