جھیل میں ڈوبنے والا بچہ بہت بری حالت میں تھا، ایک خاتون نے شوہر کے ساتھ ملکر کس طرح جان بچائی؟ دیکھئے معجزاتی ویڈیو

image

گلگت بلتستان کی نلتر جھیل میں نوعمر بچہ ڈوب گیا، نکالنے پر حالت انتہائی خراب تھی لیکن ملتان سے تفریح کیلئے آنے والی لیڈی ڈاکٹر نے شوہر کے ساتھ ملکر بچے کی جان بچالی۔ 

پانی میں نہاتے ہوئے تیز لہروں کی وجہ سے ایک بچہ گہرے پانی میں چلا گیا تھاجس کو موقع پر موجود لوگوں نے پانی سے نکالا تو اس کی حالت بہت خراب تھی اور سانس بند ہوچکا تھا لیکن ملتان سے تفریح کیلئے آنے والی لیڈی ڈاکٹرقرۃ العین ھاشمی نے شوہر کے ساتھ ملکر بچے کی جان بچائی۔

لیڈی ڈاکٹر بچے کو سی پی آر تھراپی کے تحت پریشر دیتی رہیں جبکہ ان کے شوہر بچے کو سانس دیکر اس کی سانس بحال کرنے کی کوشش کرتے رہے اور کچھ دیر کی کوشش کے بعد معجزانہ طور پر بچے کی سانس بحال ہوگئی۔

واضح رہے کہ سی پی آر ہنگامی حالت میں مریض کو ہوش میں لانے کے لئے چھاتی کو دبانے اور منہ سے منہ جوڑ کر سانس بحال کرنے کا عمل ہے، اگر یہ عمل اچھی طرح کیا جائے تو ایسے مریض جنہیں دل کا دورہ پڑا ھو یا پانی میں ڈوبنے سے سانس بند ہو تو خون اور سانس بحال کرنے میں مدد ملتی ھے اور اس لیڈی ڈاکٹر اور ان کے شوہر نے بھی یہی تکنیک استعمال کرکے بچے کی جان بچائی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts