50 ہزار ٹیکسی والے کو دوں گا.. ڈاکٹر معیز نے دعا کو کراچی سے لاہور لے جانے والے ڈرائیور کو اتنی بڑی رقم دینے کا اعلان کیوں کیا؟

image

"50 ہزار روپے اس ٹیکسی ڈرائیور کو دوں گا جس نے دعا زہرہ کو کراچی سے لاہور پہنچایا۔ وہ میرے پاس آئے اور میرے سوالوں کے جواب دے اور پیسے لے جائے"

یہ اعلان کرنے والے ہیں ڈاکٹر معیز حسن جو نفسیات اور جسمانی حرکات اور چہرہ پڑھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر معیز کا مائینڈ سائینسز کے نام سے ایک یوٹیوب چینل بھی ہے جس میں انھوں نے کل دعا زہرا کے والد کا انٹرویو کیا۔ آئیے جانتے ہیں ڈاکٹر معیز نے دعا کے والد مہدی علی کاظمی سے کیا سوال کیے۔

باپ کے پاس تمام تصدیق شدہ دستاویزات موجود ہیں

ڈاٹر معیز کے ایک سوال کے جواب میں مہدی علی کاظمی نے بتایا کہ ان کے پاس دعا کے تمام دستاویزات موجود ہیں جو تصدیق شدہ ہیں جس پر ڈاکٹر معیز حسن نے کہا کہ نادر ایک بہت ذمہ دار ادارہ ہے لیکن اس کے باوجود تصدیق شدہ دستاویزات کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

میرے دل میں چور ہوتا تو موبائل کا ڈیٹا کیوں نکلواتا؟

موبائل فون کے سوال پر مہدی علی کاظمی کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں صرف 3 موبائلز ہیں اور جب دعا لاپتہ ہوئی تو سب سے پہلے انھوں نے خود موبائل کا ڈیٹا نکال کر اس سے سراغ لگانے کا کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے دل میں کوئی چور ہوتا تو وہ ایسا کیوں کرتے؟

اکیلی بچی کو ٹیکسی ڈرائیور نے کیسے بٹھا لیا؟

ڈاکٹر معیز کا نکتہ یہ ہے کہ کراچی سے لاہور بائے روڈ سفر کرنے میں کم سے کم 3 بار پیٹرول ڈلوایا جاتا ہے اور ایک بچی اتنا لمبا سفر ایک اجنبی کے ساتھ کیسے کرسکتی ہے۔ ڈرائیور نے اسے ساتھ کیوں بٹھایا؟ کیس کو حل کرنے کے لئے ان سوالات کے جوابات جاننا ضروری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts