عامر لیاقت کی قومی اسمبلی کی کرسی پر اب کون بیٹھے گا؟ الیکشن کمیشن کا اعلان

image

انسان جب دنیا سے جاتا ہے تو لوگ کچھ عرصہ تو اسے یاد کرتے ہیں لیکن اس کے بعد معمولاتِ زندگی میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ ان معمولات میں جانے والے شخص کے چھوڑے ادھورے کام اور اس کی خالی جگہ پر کرنا بھی شامل ہے۔ ایسا ہی ہورہا ہے مرحوم سیاست دان عامر لیاقت کے انتقال کے بعد۔

عامر لیاقت حسین 2018 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور این اے 245 ان کی سیٹ تھی۔ البتہ ان کے انتقال کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 245 کے لیے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت کاغذات نامزدگی 24 جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں اور 27 جولائی کو پولنگ کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے این اے 245 کے لیے سید ندیم حیدر کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts