زندگی میں ایک مرتبہ اللہ سب کو اپنے گھر ضرور بُلائے ۔۔ نوجوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے اکیلے پیدل چل پڑا

image

اللہ کے گھر جانے کی سعادت حاصل ہو جائے یہ ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ زندگی میں ایک مرتبہ اللہ کے گھر کا اپنی آنکھوں سے دیکھ سکے، اس گھر کی درو دیوار کو بوسہ دے سکے۔ نہ جانے کتنے لوگوں کی دلی مراد تو خدا یوں پوری کر دیتا ہے جیسے کوئی معجزہ ہو اور کتنے ہی لوگ اپنی محنت اور خواہش کو پورا کرنے کے لیے خوب جدوجہد کرتے ہیں۔ بھارتی نوجوان کی بچپن سے ایک خواہش تھی کہ وہ پیدل چل کر اللہ کے گھر جائے۔ جس کی تکمیل کے لیے وہ اب پیدل نکل گیا ہے۔

کیرالہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان شہاب حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے 2 جون کو کیرالہ سے مکے کے لیے پیدل نکل گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ہمراہ ایک بیگ لے رکھا ہے جس میں سلیپنگ بیگ، چار ٹی شرٹس، ٹراؤزر اور چھتری ہے۔ یہ راستے میں آنے والی مساجد میں آرام بھی کریں گے اور کھانا بھی وہیں کھائیں گے۔ نوجوان نے ہر روز 25 کلومیٹر پیدل چلنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہیں مکہ پہنچنے میں 280 دن لگیں گے۔ جس کے بعد وہ 2023 کا حج ادا کرسکیں گے۔ شہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ: '' میرا بچپن سے یہ خواب تھا کہ میں پیدل چل کر اللہ کے گھر جاؤں اور حج ادا کروں۔ اللہ ایک مرتبہ سب کو اپنا گھر ضرور دکھائے۔ میری بھی یہی خواہش ہے اسی عزم کو لے کر میں نکل پڑا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ جان و مال کے ساتھ اللہ کے گھر جاؤں اور حج کی سعادت حاصل کروں۔ ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts