چولہا جلایا اور اچانک ۔۔ کتے نے گھر میں ایسی آگ لگائی کہ مالک بھی پریشان ہو گیا، دیکھیے

image

گھروں میں پالتو جانور ویسے تو گھر کی رونق کو بڑھائے رکھتے ہیں کبھی تفریح کا ذریعہ بن جاتے ہیں اور کبھی مدد گار بھی ہو ہی جاتے ہیں۔

مگر ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ ایک پالتو جانور کی غلطی کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں دو پالتو کتوں کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ گھر میں کوئی انسان دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

یوں معلوم ہو رہا ہے جیسے کہ گھر کے مالک کتوں کو گھر میں تنہا چھوڑ کر چلے گئے ہیں، لیکن شاید یہ آخری بار ہوگا، کہ مالک پالتو جانور کو یوں اس طرح گھر میں اکیلے چھوڑ کر گئے۔

ویڈیو میں پالتو کتے گھر میں کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، لیکن اچانک کتا گھر کے کچن میں موجود چولہے کے پاس چلا گیا اور شاید چولہا میں موجود بٹن کو دبا دیا، یہی وجہ ہے کہ چولہے سے تیز آگ نکل اٹھی اور اچانک دیکھتے ہی دیکھتے گھر میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

امریکی ریاست مسوری کے گھر میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر قابو پا لیا، جبکہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دونوں کتوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts