سری لنکا کے بدترین معاشی حالات ۔۔ سابق سری لنکن کھلاڑی پیٹرول کیلئے قطار میں لگے لوگوں کی خدمت کرنے پہنچ گئے

image

سری لنکا اس وقت بدترین مالی بحران کا شکار ہے۔ ہر شے عوام کی پہنچ سے کوسوں دور ہے۔

سری لنکن وزیر توانائی کی جانب سے عوام کو وارننگ جاری کی گئی ہے کہ ایندھن کا ذخیرہ پانچ دنوں میں ختم ہو جائے گا جس کے بعد یہ خبر سنتے ہی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

وہیں سری لنکا کے سابق کرکٹر روشن ماہنامہ عوام کی مدد کرنے پیٹرول پمپس پہنچے اور پیٹرول بھروانے آئے شہریوں کو چائے اور بند تقسیم کیے۔

سابق سری لنکن کرکٹر روشن ماہنامہ نے دارالحکومت کولمبو کے پیٹرول کے لیے اپنی باری کا انتظار کرنے والے لوگوں کو چائے اور بن پیش کیے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے انہیں خوب سراہا۔

اس حوالے سے روشن نے ٹوئٹ بھی کی جس میں لکھا کہ ہم نے آج شام کمیونٹی میل شیئر کی، پیٹرول کی قطاروں میں کھڑے لوگوں کے لیے چائے اور بن پیش کیے۔

سابق سری لنکن کرکٹر نے لکھا کہ قطاریں دن بہ دن لمبی ہوتی جا رہی ہیں اور قطاروں میں رہنے والے لوگوں کی صحت کو بہت سے خطرات لاحق ہوں گے۔

اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ براہِ کرم، ایک دوسرے کا خیال رکھیں، مناسب مشروبات اور کھانا ساتھ لے کر لائیں اور اگر آپ کی طبیعت ناساز ہے تو اس کے لیے اپنے کسی قریبی اقارب سے مدد طلب کریں یا 1990 پر کال کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts