جب انہیں اسپتال لائے تو ان کا بلڈ پریشر بہت بڑھا ہوا تھا ۔۔ بیک وقت 7 بچے پیدا ہونے خاتون ڈاکٹر حیران پریشان کیوں؟

image

شادی شدہ جوڑوں کی زندگی میں سب سے بڑی خوشی تب آتی ہے جب وہ ماں باپ کے درجے پر فائض ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ تو ساری زندگی ایک بچے کو ترستے ہیں مگر آج ہم آپکو ایک ایسے والدین سے ملوانے جا رہے ہیں جن کو اللہ پاک نے ایک ساتھ 7 بچے عطا کیے۔

یہ واقعہ ہے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد کا جہاں بچوں کے باپ یار محمد کا کہنا تھا کہ ان کی پہلے بھی 2 بیٹیاں ہیں پر اب 7 بچوں کا باپ بننے پر بہت خوش ہوں اور ان کی پرورش بھی بہت اچھے سے کروں گا کیونکہ میں مشترکہ خاندانی نظام میں رہتا ہوں جہاں خاندان والے ان کا بہت خیال رکھیں گے۔

ان 7 بچوں میں 4 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔ یار محمد کا تعلق ضلع بٹ گرام سے ہے اور ان کی بیوی نے نجی میڈیکل کالج سے منسلک ٹیچنگ اسپتال جناح انٹرنیشنل میں بچوں کو جنم دیا اس سے پہلے یہ ایک نجی کلینک سے علاج کروا رہے تھے تاہم طبعیت زیادہ خراب ہونے پر انہیں جناح اسپتال بھیجا گیا تھا۔

اس کے علاوہ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر حنا فیاض کے مطابق جب میں نے اس حاملہ خاتون کی رپورٹس دیکھیں تو چونک گئی تھی کیونکہ خاتون کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک بڑھا ہوا تھا اور ان کا پیٹ بھی بہت پھولا ہوا تھا، آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہ بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے بھی زچگی کے دوران ان کے 2 آپریشن ہو چکے تھے۔

تو جہاں پر انہیں ٹانکے لگے تھے وہاں انہیں بہت تکلیف ہو رہی تھی۔ آخر میں آپکو یہ بتاتے چلیں کہ یہ واقعہ گزشتہ سال 17 اکتوبر کا ہے۔

9 بچوں کی بیک وقت پیدائش:

اللہ پاک جسے چاہے اتنا عطا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ مراکش میں خوش نصیب خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش گزشتہ برس 4 مئی کو ہوئی تھی تاہم اب وہ بالکل صحت مند ہیں۔ 9 بچوں کے والد عبد القادر کہتے ہیں کہ ان کے کچھ بچوں نے رینگنا ،بیٹھا اور کچھ نے تو سہارے کے ساتھ چلنا بھی شروع کر دیا ہے۔

بچوں کے والد کہتے ہیں کہ بچوں کا خیال رکھتے ہوئے ہم کئی مرتبہ تھک بھی جاتے ہیں مگر بچوں کو بڑھتا دیکھ کر ہماری ساری تھکان اتر جاتی ہے۔ یاد رہے کہ ان بچوں کی والدہ مالی کی فوج میں آفیسر ہیں اور مالی حکومت نے ہی انہیں مراکش بھیجا تھا۔ اور تو اور 9 بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی توڑا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts