معروف اداکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے..

image

ملک کے مشہور مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اداکار کئی دنوں سے گردوں کی بیماری کا شکار تھے اور اسپتال میں زیرِ علاج بھی تھے۔ مسعود خواجہ کا انتقال راولپنڈی کے اسپتال ہولی فیملی اسپتال میں ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق مرحوم نے کچھ عرصہ پہلے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے امداد کی اپیل بھی کی تھی۔ ان کا جسد خاکی کچھ دیر میں ان کے ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔ معروف اداکار ٹی وی کے علاوہ تھیٹر میں بھی اپنی مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts