ٹوائلٹ میں بلی گھس کر بیٹھ گئی ۔۔ ہمارا دعویٰ ہے کہ یہ تصاویر ایک دفعہ دیکھنے میں آپ کو بھی سمجھ نہیں آئیں گی

image

گھر میں پالتو جانور رکھنا ایک ذمہ داری کا کام ہے اور ان کا خیال رکھنا سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ بعض اوقات پالتو بلیاں یا کتے ایسی جگہ چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں کہ ڈھونڈنا مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن جب کوئی جانور گدیوں یا صوفوں کے اندر گھس جائے تو اس کو اپنے دانتوں اور ناخنوں سے خراب لازمی کرتا ہے۔ ایسی ہی کچھ تصاویر ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں جن کو دیکھ کر آپ بھی پہلی مرتبہ میں نہیں پہچان سکتے ہیں کہ یہ تصاویر اصلی ہیں یا نقلی۔

٭ بلی دیوار کے اندر بنی ہوئی الماری کے سائیڈ میں اتنے آرام سے چپک کر لیٹی ہوئی ہے کہ دیکھ کر لگ ہی نہیں رہا کہ بلی لیٹی ہے بلکہ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے کوئی سٹیکر چپکا دیا ہو۔ دراصل یہ بلی کراٹوں کی شوقین ہے اس لیے مزے سے اپنے جسم کو موڑ کر لیٹی ہوئی ہے۔

٭ جانوروں کو ادھر ادھر گھسنے کی عادت ہوتی ہے اور خصوصاً بلیاں تو گھر میں کسی بھی جگہ گھس کر بیٹھ جاتی ہیں۔ یہ بلی بھی ٹوائلٹ کے اندر چھپ کر بیٹھی ہوئی ہے۔ اس کو دیکھ کر تو معلوم ہو رہا ہے کہ یہ شاید ایک فرضی تصویر ہے مگر ٹوئٹر پر آئمین نامی صارف نے اس کی تصویر شیئر کرکے لکھا کہ میری بلی کو چھپنے کے لیے اس سے اچھی کوئی دوسری جگہ نہیں ملتی۔

٭ واشنگ مشین کے اندر چھپنے والی یہ بلی بھی آئمین کی ہے جنہوں نے اس کو 2017 میں نیویارک سے خریدا تھا لیکن ایک مرتبہ وہ بلی کو گھر کے اندر بند کرکے گئیں تو بلی کا کچھ معلوم نہ چلا۔ اگلے دن صبح جب واشنگ مشین کھولی تو بلی اس کے اندر سے برآمد ہوئی۔

٭ اس تصویر میں جیکسن کے دو پالتو کتے کمرے کے دروازے سے باہر جھانک رہے ہیں جنہیں دیکھ کر یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے وہ بھوکے ہوں اور کھانا مانگ رہے ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts