شہری کے پیٹ میں 233 چیزیں موجود ۔۔ کتنے گھنٹوں بعد ڈاکٹرز نے پتھر، سکے اور بیٹریاں اس کے پیٹ سے نکال دیں

image

یہ ایک قدرتی عمل ہے کہ ہم کوئی بھی غذا کھائیں تو وہ ہمارے پیٹ میں جاتی ہے مگر کبھی آپ نے سنا یا دیکھا ہے کہ ایک شخص کے پیٹ میں کیل، پتھر، مقناطیس موجود ہیں۔

تو بالکل ایسا ایک شخص کے ساتھ ہوا ہے جس کا تعلق ترکیہ(ترکی) کے علاقے اپیکیو لو سے ہے جہاں بڑا بھائی اپنے چھوٹے بھائی کو پیٹ میں شدید درد ہونے کی وجہ سے اسپتال لے آیا۔

جہاں اس کا ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کیا گیا تو ڈاکٹر رپورٹس دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اور حیران ہوتے بھی کیوں نہ کیونکہ اس شخص کے پیٹ میں سکے، بیٹریاں، مقناطیس اور کیل سمیت 233 اشیاء انہیں دیکھائی دیں۔

یہ حیران کن واقعہ جس شخص کے ساتھ پیش آیا اس کا نام برہان دومر ہے اور اس کی عمر 35 سال بتائی جا رہی ہے۔

مزید یہ کہ ڈاکٹرز نے کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد اس شخص کے پیٹ سے یہ 233 اشیاء نکال دیں۔ اس کے علاوہ اب تک یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ آپریشن کب کیا گیا مگر یہ واقعہ مقامی میڈیا پر 15 جون کو رپورٹ ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts