رات کے وقت 6 موٹر سائیکل پر سوار لڑکے رکشہ میں بیٹھی عورتوں سے بدتمیزی کررہے تھے تو... لوگوں نے مل کر سڑک پر ان لڑکوں کے ساتھ کیا کیا؟

image

شہر میں چوری چکاری کے ساتھ ساتھ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات بھی بڑھتے جارہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دنوں کراچی میں پیش آیا جہاں رات 10بجے شفیق موڑ کے قریب ایدھی سینٹر کے پاس ایک لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ رکشے میں سفر کررہی تھی لیکن اوباش افراد ان ماں بیٹی سے6 موٹر سائیکلوں پر سوارمسلسل بدتمیزی کررہے تھے۔

تھوڑا آگے جا کر گاڑی ٹریفک جام میں پھنسی تو دونوں خواتین نے شور مچانا شروع کردیا۔ ان کی آواز سن کر سڑک پر موجود چند لوگ ان کی مدد کو آگے بڑھے اور لڑکوں کو سبق سکھانا شروع کردیا۔ تھوڑی دیر میں ہی اوباشوں کا ٹولہ پولیس کی گرفت میں تھا۔

نہ خود ظلم سہیں نہ دوسروں کو سہنے دیں

اس واقعے سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ جب بھی ظلم اور زیادتی کا واقعہ آپ کے ساتھ پیش آئے اسے ہر گز برداشت نہ کریں بلکہ اپنی جانب سے اس کے خلاف آواز اٹھائیں جبکہ دوسری جانب اگر یہ واقعہ کسی اور کے ساتھ پیش آئے تو اس کی مدد کو آگے ضرور بڑھیں۔

قانون کو اپنے ہاتھ میں کبھی نہ لیں

تیسرا سبق یہ کہ قانون کو کبھی اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ ایک شہری ہونے کے ناطے آپ کا فرض ہے کہ آپ پولیس کو مجرموں کے بارے میں اطلاع دیں نہ کہ خود ان کے خلاف کوئی کارروائی کریں۔ ملک بھر میں ایسے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں جہاں ناعاقبت اندیش لوگ معمولی چوری کے واقعات پر بھی قانون اپنے ہاتھ میں لے کر مجرم سے بھی کہیں بڑا جرم کر ڈالتے ہیں جو غیر انسانی عمل ہے اور ملک کی بدنامی کا سبب بھی لہٰذا اس سے گریز کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts