اغواء کا ڈرامہ رچایا پھر بھی باپ کو ترس نہ آیا۔ پاکستانی نوجوان نے شادی نہ کروانے پر والد کیخلاف انتہائی قدم اٹھالیا

image

پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں 28 سالہ نوجوان اپنے والد کیخلاف شادی نہ کرانے کی شکایت لے کرتھانے پہنچ گیا، والد نے جلد شادی کی یقین دہانی کروادی۔

نوجوان محمود اللہ کا کہنا ہے کہ میں ٹیوب ویل آپریٹر ہوں اور والدین سے متعدد بار شادی کرانے کی درخواست کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ پولیس میرے والد سے کہے کے میری شادی کرائیں۔

محموداللہ کے والد معین گل نے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا غیر ذمہ دار اور نافرمان ہے۔ ایک مرتبہ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ کیا تھا اور ایک مرتبہ گرفتار بھی ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی ایسے مسائل پیدا کیے جس سے میرے لیے مشکلات پیدا ہو گئی تھیں۔ کوئی بھی اپنی بیٹی کی شادی ایسے شخص سے نہیں کرے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ باپ اوربیٹے کو تھانے بلا کر آپس میں معاملہ طے کرنے کا کہا گیا ہے۔ معین اللہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ذمہ داری اٹھانے اور رویہ بہتر بنانے کا وعدہ کرے تو ایک مہینے میں اس کی شادی کرانے کوتیار ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts