ہر سال حج سے پہلے سیاہ غلاف کعبہ کے نیچے سفید کپڑا کیوں لگایا جاتا ہے؟ خانہ کعبہ کے بارے میں اہم معلومات

image

ہر سال حج سے پہلے خانہ کعبہ کے سیاہ غلاف مبارک کو اونچا کر دیا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں بھی یہ عمل ذی الحج سے پہلے انجام دیا گیا۔ یہ عمل کیا ہے اور کیوں کیا جاتا ہے آئیے جانتے ہیں۔

اس عمل کو کیا کہتے ہیں اور یہ کیوں کیا جاتا ہے؟

خانہ کعبہ کا غلاف ہر سال حج سے پہلے تبدیل کیا جاتا ہے جو خالص اور اعلیٰ ترین ریشم سے تیار کیا جاتا ہے۔ خوبصورت غلاف پر سونے کے تاروں سے قرآنی آیات کاڑھی جاتی ہیں اور قیمتی عطر اور خوشبویات کی دھونی دی جاتی ہے۔ البتہ حج سے پہلے خانہ کعبہ کے غلاف کو اونچا کر کے اس کے نیچے سفید سوتی کپڑا لگایا جاتا ہے اور اس عمل کو "کسویٰ" کہا جاتا ہے۔ اس سال بھی کسویٰ کا عمل ایوان صدر کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس کی رہنمائی میں انجام دیا گیا جس میں خانہ کعبہ کے نچلے حصے میں چاروں اطراف 2 میٹر سفید سوتی کپڑا لگایا گیا ہے۔

کسویٰ کا مقصد

کسویٰ کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ غلاف کعبہ کے دوران غلاف کعبہ کو نقصان پہنچنے سے بچایا جاسکے۔ حج کے دوران لاکھوں عازمین غلاف کعبہ کو فرطِ جذبات سے چھوتے ہیں اس لئے غلاف کے نیچے مضبوط سوتی کپڑا لگایا جاتا ہے تا کہ غلاف کعبہ محفوظ رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts