بیٹی مشکل میں ہو اور والدین اس کی مدد نہ کر پائی یہ لمحہ ہر والدین کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز فادرز ڈے کے موقعے پر دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی تھی جس میں وہ روتے ہوئے نظر آ رہے تھے ۔ اسی بات پر انہوں نے اپنا رد عمل دیا ہے۔
عدالت میں مہدی کاظمی کا کہنا تھا کہ کل فادرز ڈے تھا اور میں ایک انسان بھی تو ہوں تو وہ میرے لیے جذباتی لمحہ تھا۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت میں اپنی بیٹی اور پاکستان کو درپیش ایک مسئلے کیلئے آتا ہوں۔
تو لہذٰا یہاں مجھے سب ایسے ہی دیکھیں گے۔ ان کی اس ویڈیو نے تمام پاکستانیوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس میں یہ اپنی بیٹی کو یاد کر کے رو رہے تھے ۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 8 جون کو تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ دعا زہرہ کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت ہے۔