افغانستان میں قیامت خیر زلزلہ، زمین پھٹ گئی، مکانات گرگئے، سیکڑوں افراد لقمہ اجل

image

کابل: افغانستان میں زلزلے سے کچے مکانات گر گئے، زمین میں دراڑیں پڑگئیں، ایک ہزار سے افراد جاں بحق اور600 سے زائد زخمی ہوگئے۔

زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی، حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔ زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔

سربراہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے صوبے ننگرہار اور خوست میں بھی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے کابل، غزنی، پکتیکا، خوست، ننگر ہار اور لغمان میں بھی محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔

طالبان حکومت کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کا کام جاری ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts