عام طور پر مرد ایک سے زیادہ شادیاں کرتے ہیں لیکن ایک ایسا بھی واقعہ پیش آیا ہے جس میں عورت نے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ نو شادیاں کی ہوئی ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہوا؟ آئیے جانتے ہیں
یہ حیرت انگیز واقعہ بھارت کی تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں سواپنا کرانتی نام کی عورت نے 9 مردوں سے شادی کی ہوئی اور کسی شوہر کو اس بات کا علم بھی نہیں۔ سواپنا سب کے ساتھ الگ گھر بسائے ہوئے ہے
ایک شوہر کو بیوی کے کارناموں کا علم ہوگیا
البتہ سواپنا کے ایک شوہر کو جب یہ حقیقت پتہ چلی تو اس نے فوراً علیحدگی کا فیصلہ کرلیا مگر سواپنا یہ کیس لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی اور شوہر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور تھانے کے باہر احتجاج بھی کیا۔
پولیس بھی حیران
مگر شوہر نے جب پولیس کو سواپنا کے باقی 8 شوہروں کے بارے میں ثبوت پیش کیے تو پولیس بھی حیران رہ گئی۔اس وقت پولیس سواپنا کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے البتہ انھیں گرفتار نہیں کیا گیا۔