کیڑا بچی کے ناک میں چلا گیا ۔۔ بغیر کسی آپریشن اور دوائی کے ڈاکٹر نے بچی کے جسم سے کیڑا کیسے نکالا جو اسے درد بھی نہ ہوا؟ دیکھیے

image

تکلیف تو انسان کو چھوٹا سا کا نٹا بھی چبھ جائے تو ہوتی ہے مگر سوچیں کہ ایک بچی کے جسم میں کیڑا چلا گیا ہو تو اس نے کیسے برادشت کیا ہوگا۔

جی ہاں بالکل آپ پڑھا ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ جس میں ایک بچی کے ناک میں جونک گھس گئی ہے اور وہ اس سے بہت پریشان ہے۔

مگر کہتے ہیں نہ کہ اللہ پاک کے بعد اگر کوئی آپکو صحت یاب کر سکتا ہے تو وہ ڈاکٹرز ہوتے ہیں تو بالکل اسی طرح ایک ویتنام کے ڈاکٹر نے بڑی ہی مہارت کے ساتھ بچی کے ناک میں سے یہ جونک ایک چھوٹے سے آلے سے نکال دی۔

یہ واقعہ 26 دسمبر 2018 کو پیش آیا۔ عموماََ یہ چیزیں ناک میں سویمنگ پول میں نہانے سے یا پھر پانی پینے سے چلی جاتی ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ پانی ہمیشہ دیکھ کر پیا جائے۔

اسی قسم کا ایک اور واقعہ ایک خاتون کسان کے ساتھ بھی پیش ایا جنہوں نے ابالے بغیر پانی پی لیا اور پھر ان کے بھی ناک میں جونک چلی گئی جسے ڈاکٹرز نے انتہائی مہارت کے ساتھ نکال دیا۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا تھا کہ جیسے اب ان جونکوں کو انسانی جسم سے نکالنے کیلئے شاید آپریشن کرنا پڑے مگر ایسا کچھ نہ ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts