گھر کے 19 لوگ میرے سامنے انتقال کر گئے۔۔ افغانستان کے خطرناک زلزلے میں سب کچھ کھو دینے والے لوگوں نے آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا، دیکھیں

image

آزمائش یا مصیبت اتے وقت پتا نہیں چلتا ۔ایسا ہی کچھ افغانستان میں بھی ہوا جب یہاں گزشتہ روز قیامت خیز زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں 1 ہزار سے زائد افراد انتقال کر گئے ہیں۔ انہی افراد میں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنی آنکھوں سے یہ دلا ہلا دینے والے مناظر دیکھے ہیں، آئیے ان سے مزید جانتے ہیں۔

سب سے پہلے بات کرتے ہیں حوا بی بی کی جن کے خاندان کے 19 سے زائد شخص انتقال کر گئے ہیں ، یہ خود اسپتال میں زیر علاج ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ منظر مجھ سے اب بتایا نہیں جائے گا۔

بس یہ کہہ سکتی ہوں کہ ہمارے ایک کمرے میں 7 اور دوسرے کمرے میں مجھ سمیت 5 افراد اور بھی تھے جو اللہ کو پیارے ہو گئے۔

مزید یہ کہ ولی خان نامی افغان شہری کہتے ہیں کہ جب مجھ پر چھت گری تو لگا کہ جیسے کسی نے بندوق سے گولی چلا دی ہو، اور ملبے کے نیچے سے اٹھنے کی میں نے بہت کوشش کی مگر کافی دیر بعد کامیاب ہوا تو دیکھا کہ خاندان کے تمام افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ یہی نہیں یہاں افغانستان میں اب لوگ مسجدوں میں، مہمان خانوں میں ٹھرے ہوئے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں موجود ایدھی کے رضاکار دن رات محنت کر کے افغانی شہریوں کو ریلیفد پہنچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ۔آخر میں آپکو یہ بھی بتانا چاہیں گے مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق یہاں اب ہلاکتوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts