چشمہ پہنے ہوئے یہ خوبصورت بچی کون ہے؟ ہمیشہ معصوم نظر آنے والی اس شخصیت کو 90 فیصد لوگ پہچان نہیں پاتے

image

جب بھی ہم بچوں کو کھیلتے دیکھتے ہیں تو ہمیں بھی اپنا سنہری دور یاد آ جاتا ہے جب اپنے والدین سے کھولنوں کیلئے ضد کرنا اور شام ہوتے ہی دوستوں کے ساتھ کھیلنا، یہ سب کچھ یاد آجاتا ہے۔

اور ہم یہ سوچتے ہیں کہ شاید ہم کبھی اس دور میں واپس چلے جائیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکے سامنے ایک ایسی تصویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جو آپ کو مشکل میں ڈال دے گی کہ یہ ہے کون؟ آئیے جانتے ہیں۔

تصویر پر پہلی نظر پڑتے ہی ہمیں لگتا ہے کہ یہ جیسے ایک لڑکے کی بچپن کی تصویر ہے پر یہ حقیقت نہیں کیونکہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی سناکشی سنہا ہے یہاں آپ بھی پریشان ہو گئے نہ، جی ہاں یہ سناکشی کی نایاب تصویر ہے۔

اصل میں یہ ایک فنکشن کی تصویر ہے جس میں سناکشی سنہا بہت ہی معصوم اور خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اس تقریب کے موقع پر انہوں نے گہرے نیلے اور سفید رنگ کا لباس پہن رکھا۔ ساتھ ہی ساتھ چہرے پر ایک چشمہ بھی لگا رکھا ہے۔

یہ پہناوا انہیں اور بھی خوبصورت بنا رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تصویر فلم پورڈیوسر انو ارجن نے شیئر کی ہے۔

مزید یہ کہ سناکشی سنہا مشہور سینئر اداکار شتروگن سنہا کی بیٹی ہیں اور خود بھی بہت مقبول ہیں۔ یہ آج کل ایکشن فلمیں کرنے میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلمیں بھی دیں ہیں جن میں دبنگ، دبنگ 2،سن آف سردار وغیرہ وغیرہ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts