سلیکون ٹیوب
فریج کے نچلے حصے کا ربر خراب ہو کر پھٹ جائے تو سلیکون کی ٹیوب لے لیں اور پھٹے ہوئے حصے پر سلیکون لگا دیں خشک ہو کر وہ ربر جیسا بن جائے گا اور دروازہ پورا بند ہونے لگے گا۔
پیٹرولیم جیلی
اگر آپ کا فریج نیا ہے یا اس کا ربر بالکل درست حالت میں ہے تو تھوڑی سی پیٹرولیم جیلی فریج کے دروازے کے ربر پر اچھی طرح لگا دیں۔ یہ عمل کر دینے سے ربر فریج سے چپکے گا نہیں اور آرام سے کھل جائے گا جس کی وجہ سے وہ ڈھیلا نہیں پڑے گا۔
فریج کو رسی سے باندھ دیں
ایک طریقہ یہ ہے کہ فریج کے جس حصے کا ربر سخت ہوگیا ہو تو وہاں رسی باندھ دیں اگر رسی ڈھیلی پڑجائے تو بیچ میں پلاسٹک کی بوتلیں پھنسا دیں تاکہ ڈھیلا پن ختم ہوجائے۔ اب ربر پر تھوڑے تھوڑے وقفے سے گرم پانی ڈالتے رہیں۔ رات بھر ایسا کرنے سے ربر نرم اور پرانی حالت میں لوٹ جائے گا
ٹشو پیپر بھر دیں
فریج کے دروازے کا ربر ڈھیلا ہوجائے تو اسے کھول کر اس میں فوم یا پھر ٹشو پیپر کو لپیٹ کر ربر کے اندر بھر دیں۔ دروازہ آرام سے بند ہونے لگے گا۔