یہ اُنگلی ہی ہے یا پھر کچھ اور؟ 5 انوکھی وائرل تصاویر جو دماغ کو دھوکہ دینے کے لیے کافی ہیں اور تیز نظر رکھنے والے افراد کے لیے بھی سمجھنا مشکل ہیں

image

بعض اوقات کچھ تصاویر ہمارے دماغ کے ساتھ ایسا کھیل کھیلتی ہیں کہ ایک منٹ کے لیے تو بندہ چونک ہی جائے۔ کیونکہ ان تصاویر کی حقیقت کچھ اور ہوتی ہے۔ ایسی تصویروں میں دیکھا جاتا ہے کہ کسی پھل میں انسانی چہرہ دکھائی دیتا ہے توکبھی کسی کو دو سر دکھائی دے رہے ہوتے ہیں۔

ایسی ہی دماغ کو چکرا دینے والی تصاویر آج آپ کو دکھانے جا رہے ہیں جنہیں آپٹیکل الیوژن بھی کہا جاتا ہے۔

1- ہاتھ کی انگلی کو کیا ہوا؟

اس فوٹو میں دکھائی دینے والے ہاتھ کی ایک انگلی اپنی اصلی شکل کے بالکل برعکس لگ رہی ہے۔ لیکن اگر آپ غور سے دیکھیں تو وہ کوئی انگلی نہیں بلکہ آلو ہے۔ کیوں چونکا دیا نا آخر؟

2- غصیلا سیب

سیب ایک خوش ذائقہ پھل ہے مگر اوپر موجود تصویر میں سیب خوش نظر نہیں آرہا۔ باقاعدہ سیب میں ایک چہرہ نمودار ہورہا ہے جو غصے کی شکل واضح کر رہا ہے۔

3- وہیل مچھلی

کسی نے درست موقع دیکھ کر یہ تصویر کیپچر کی ہے جب فرش پر پڑے پانی کی شکل وہیل مچھلی اِختیار کی گئی ہے۔

4- بیسن کا نل یا کارٹوں کی شکل

مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیسن کے 2 نل جو آنکھیں بن رہی ہے ساتھ ہی نل کی ٹوٹی (جہاں سے پانی آتا ہے) وہ ناک کی شکل پیش کر رہی ہے جس سے ایک مشہور کارٹون کے کردار کی تصویر ظاہر ہو رہی ہے۔

5- 7 ٹانگوں والا کتا؟

پہلی نظر میں اس تصویر کو دیکھتے ہی انسان چونک جائے کہ ایسا کیسے ممکن ہے کہ سات ٹانگوں والا کتا اصل میں پایا جاتا ہے۔ لیکن کہتے ہیں نہ کہ ور سے دیکھ لیا جائے اور ہر ایسی تصویر پر بھروسہ نہ کرلیا جائے۔ دراصل یہ تصویر پینوراما شاٹ کا نتیجہ ہے جو غلط کیپچر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کتے کی ٧ ٹانگیں نظر آرہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US