میری جدو جہد ۔۔ ماضی کی یہ مشہور نیوز کاسٹر اب کس چینل پر نظر آئیں گی؟

image

انسان کو کبھی اس کے بچپن اور جوانی کے سنہرے دن نہیں بھولتے یہی وجہ ہے کہ اس زمانے کی مشہور پی ٹی وی کی خاتون اینکر جن کے خبری پڑھنے کا انداز سب لوگ پسند کیا کرتے تھے۔ اب ان سب لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ یہ ایک مرتبہ پھر سے اپنے مداحوں کیلئے اسکرین پر آ گئی ہیں۔

انہوں نے آج اپنے فیس بک پیج پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر یہ لکھا ہے کہ ''میری جدوجہد، ایکسکلیوسو ود پرائڈ آف پرفارمنس براڈ کاسٹر"۔ ان الفاظ کے علاوہ انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ ہر جمعہ کے روز رات 11 بجے ان کا پروگرام آج ٹی وی پر نشر ہو گا جسے اتوار کے دن صبح 10 بجے دوبارہ دیکھایا جائے گا۔

مزید یہ کہ آج سے چند ماہ پہلے پی ٹی وی کی اس مشہور خاتون اینکر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر ان کے مداح بہت خوش ہوئے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے اور کہا کہ وہ ٹوئٹر کی دنیا میں نئی آئیں اب اسے سمجھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کے زریعے رابطے میں رہنا انہیں اچھا لگتا ہے تاہم وہ مستقبل میں اسی طرح رابطے میں رہیں گی۔

یاد رہے کہ یہ سب باتیں انہوں نے اپنے اسی مخصوص اور بہترین انداز میں کہیں جو کبھی ہم سب پی ٹی وی کی اسکرین پر دیکھا اور سنا کرتے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts