میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

image

دن یو یا پھر رات صرف عمران خان خواب میں آتے ہیں۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں خان صاحب کی سب سے بڑی مداح کے۔ اس لڑکی کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے۔ یہ کہتی ہیں کہ میں ان کے بہت سے جلسوں میں بھی گئی ہوں۔

یہی نہیں بس موبائل پر ان کی ویڈیوز دیکھتی ہوں اور اگر سوشل میڈیا استعمال کروں تو اس میں سب سے زیادہ انہیں کی تصویریں دیکھنا پسند کرتی ہوں۔ مزید یہ کہ انٹرویو سے پہلے بھی یہ خاتون سو گئی تھیں تو جب انہیں جگایا گیا تو کہنے لگیں کہ ابھی خان صاحب میرے پاس آئے ہوئے تھے۔

ہم خوابوں میں بہت سی باتیں کرتے ہیں جب وہ آتے ہیں تو میں انہیں چائے پلاتی ہوں اور پھر ہم لانگ ڈرائو پر بھی جاتے ہیں مگر اب تو پیٹرول مہنگا ہو گیا ہے۔ یہی نہیں فیصل آباد کی اس لڑکی کا تو یہاں تک کہنا تھا کہ میں اکثر ان سے کہتی ہوں کہ مہنگائی بہت ہے تو وہ کہتے ہیں کہ میں حکومت میں آوں گا تو ہی کچھ کر سکوں گا، آپ مجھے ووٹ دیں۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب دوبارہ حکومت میں آئیں گے کیونکہ وہ مجھ سے کہتے ہیں یہی بات جب بھی وہ خواب میں آتے ہیں تو۔ یوں تو آج اس ملک کے وزیراعظم شہباز شریف ہیں مگر سابق وزیراعظم عمران خان کے چاہنے والے بھی کم نہیں۔

آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ دولہا اپنی بارات لے کر خان صاحب کے جلسے میں پہنچ گیا یا پھر بچے ان سے ملنے کیلئے تڑپ رہے ہیں۔ مگر یہ لڑکی شاید خان صاحب کی سب سے بڑی سپورٹر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts