بھارتی لڑکی پسند کی شادی کرنے کے لیے پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آگئی، بارڈر پہنچ کر لڑکی کے ساتھ کیا ہوا؟ دلچسپ واقعہ

image

کہا جاتا ہے کہ محبت میں انسان اندھا ہوجاتا ہے اور وہ اس کے لیے کچھ بھی کرنے کوتیار ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیا جب پاکستانی نوجوان کے پیار میں گرفتار لڑکی اپنے محبوب سے ملنے کے لیے پاکستان آگئی لیکن اسے گرفتار کرلیا گیا۔

یہ دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے اور صارفین اِس پر حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

آن لائن شروع ہونے والی محبت کی کہانی میں راجستھان سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ شادی شدہ خاتون مبینہ طور پر پاکستان اپنے دوست سے ملنے کے لیے اٹاری- واہگہ بارڈر کی سرحد عبور کرکے لاہور پہچنی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے ضلع ریوا کی رہائشی 24 سالہ فضا خان کی سوشل میڈیا پر لاہور کے نوجوان سے دوستی ہوئی جو بعد ازاں محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

فضہ خان کے پاس ویزہ کی کوئی درست دستاویزات تھیں اور نہ ہی پاکستان میں مقیم دلشاد نامی شخص کی اسناد کو ظاہر کیا جس سے لڑکی کو ملنا تھا۔ نتیجتاً، پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا اور اس کے ماموں کے خاندان والوں کو راجستھان میں اطلاع دی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts