سفید اور لال رنگ کے کپڑوں میں یہ مشہور شخصیت کون ہے؟ معصوم و خوبصورت مسکراہٹ والے ان 2 چہروں کو پہچاننے میں اکثر لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں

image

انسان کو جس طرح کھانا، کپڑے پسند ہوتے ہیں بالکل اسی طرح اسے ایک نہ ایک شخصیت بھی پسند ہوتی ہے جس سے وہ کافی متاثر ہوتا ہے اور اس کے بارے میں جاننے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکے سامنے ان مشہور شخصیات کی تصویریں لے کر پیش ہوئے ہیں جنہیں پہچان پانا آپ کیلئے مشکل ہو جائے گا، آئیے جانتے ہیں۔

لال اور سفید کپڑے پہنے بچی:

اس معصوم اور پیاری سی بچی پر نظر پڑتے ہی آپکو لگے کا یہ جیسے کوئی عام سے گھرانے کی بچی ہے پر ایسا ہے نہیں کیونکہ یہ مشہور اداکارہ ہیں جنہیں ہر ملک میں پسند کیا جاتا ہے یہ کوئی اور نہیں بلکہ آپ کی پسندید ہ ہیروئن تاپسی پنو ہے۔

اس بھارتی اداکارہ کی تصویر کو دیکھتے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ بچپن سے ہی ہنس مکھ طبعیت کی مالک ہیں۔

اس وائرل تصویر میں آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ تاپسی نے سفید اور لال رنگ کی بہترین سی ایک فراک پہن رکھی ہے اور خوب مسکرا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ اکثر فلموں میں اسی طرح کے معصومیت اور نٹ کھٹ کردار ادا کرنا پسند کرتی ہیں۔ ان کی ایک فلم جڑوا 2 ریلیز ہوئی تھی جسے ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

والد کی گود میں بیٹھا بچہ:

یہ بچہ دکھنے میں تو آپکو لگتا ہوگا کہ کسی مڈل کلاس گھرانے کا بچہ ہے مگر ایسا ہے نہیں کیونکہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ مشہور اداکار ٹائیگر شروف ہے۔ اور اس وقت یہ اپنے والد جیکی شروف کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

اس تصویر میں آپ بخوبی دیکھ سکتے ہیں کہ ٹائیگر شروف کس قدر پیارے لگ رہے ہیں اس کے علاوہ چہرے پر معصومیت بھی صاف عیاں ہے۔

یہ فلموں میں تو اکثر مار دھاڑ والے یا پھر مختلف کرتب والے کردار نبھاتے ہیں لیکن آپکو بتاتے چلیں کہ یہ بچپن سے ہی بہت معصوم اور شرمیلے ہیں۔ انہوں نے بچپن میں ہی کئی فلموں میں کام کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts