متنازع ٹویٹس کیس، عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ایف آئی اے کو طلب کر لیا

image

مقامی عدالت میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ڈی آئی جی آپریشنز کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا گیا، جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا۔

کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے ملزمان کی جانب سے دفعہ 342 کے تحت جواب عدالت میں جمع کرایا۔ این سی سی آئی اے کے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے، تاہم ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ اس موقع پر غیر حاضر رہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US