پیٹرولیم قیمتوں میں 50 روپے فی لیٹر اضافہ ۔۔ قیمت بڑھانے کے لیے حکومت نے نیا پلان بنا لیا

image

ملک بھر میں پیٹرعلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے جہاں عوام میں غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے وہیں اب پیٹرول مہنگا ہونے کا ڈر بھی رہتا ہے۔

شاید اس ڈر کو حکومت نے بخوبی پہچان لیا ہے، جب ہی اب حکومت نے پیٹرول مزید مہنگا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ترمیم پیش کی گئی ہے، ترمیم میں پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے، جب عوام پہلے ہی 234 روپے فی لیٹر برداشت کر رہے ہیں، ایسے میں 50 روپے فی لیٹر لیوی کی منظوری عوام کے لیے سخت مرحلہ ہوگی۔ واضح لیوی کی منظوری مرحلہ وار ہے یعنی باری باری کر کے قیمت کو بڑھایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US