انسان اپنی روزمرہ کی زندگی سے تنگ آ کر کہیں باہر سیرو تفریح کیلئے جاتا ہے اور پھر کسی اچھے سے ریسٹورنٹ میں کھانا بھی کھاتا ہے۔
اور ہر ہوٹل یا پھر ریسٹورنٹ میں آپ سے بڑے مہذب انداز میں گفتگو کی جاتی ہے مگر ایک ایسا بھی ریسٹورنٹ ہے جہاں بدتمیزی کرنا اور بد دعائیں دینا ان کی ڈیوٹی میں شامل ہے۔
جی ہاں آپ نے صحیح سنا اور پڑھا ہے یہ ہوٹل آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھولا گیا ہے، اس کا نام کیرنس رکھا گیا ہے۔ یہاں کے ریسٹورنٹ کی دیواروں پر بھی عملے کے برے رویے سے منا سبت رکھتے ہوئے پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں۔
جیسا کہ بیٹھ جاؤ اور خاموش رہو۔ یہی نہیں عملہ یہاں لوگوں کو کچھ اس قسم کی بد دعائیں بھی دیتا ہے جیسا کہ جاؤ نکلو یہاں سے، کبھی واپس نہ آنا ٹرام سے ٹکرام جانا وغیرہ وغیرہ۔
مزید یہ کہ کھانا گاہک کے ٹیبل پر رکھنے کی بجائے ساتھ والے ٹیبل پر ویٹر رکھ جاتے ہیں اور جاتے جاتے یہ کہہ جاتے ہیں کہ جب کھانا ہو تو یہاں سے اٹھا لینا۔ یہاں آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر ایسا کیا کیوں جا رہا ہے۔
تو اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس ہوٹل میں مہمان نوازی کے پرانے طریقوں کی بجائے کچھ منفرد کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گاہکوں سے اس قسم کے رویے کی انہیں ٹریننگ دی جاتی ہے۔