مکہ پہنچنے کے لیے سخت موسم برداشت کیا ۔۔ خوش قسمت برطانوی مسلمان شہری حج کیلئے کتنے مہینے سفر کر کے مکہ پہنچا؟

image

لوگ مہنگا سفر طے کر کے جہاز کے ذریعے اللہ کے گھر کا دیدار کرنے جاتے ہیں، وہیں کچھ باہمت لوگ ایسے بھی ہیں جو جہاز کا خرچہ کیئے بغیر پیدل یا موٹرسائیکل پر حج و عمرہ کرنے کی غرض سے نکل پڑتے ہیں۔ حال ہی میں ایک برطانوی شہری منظر عام پر آیا ہے جو 11 ماہ پیدل سفرکرکے برطانیہ سے مکہ حج کرنے پہنچ گیا۔

59 سالہ برطانوی مسلمان آدم محمد 11 ماہ کا طویل سفر طے کر نے کے بعد بالاخر انگلینڈ سے مکہ پہنچا۔

برطانوی شہری آدم محمد کی مکہ آمد پر بہت سے لوگوں نے ان کا خاص استقبال کیا، جس پر آدم محمد نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایڈم نے بتایا کہ اس نے 10 ماہ 26 روز قبل برطانیہ سے مکہ تک کا سفر شروع کیا تھا جس کے بعد اس نے 9 ممالک کا سفر کیا اور اب وہ رواں سال حج کرنے مکہ پہنچ چکے ہیں۔ ہیں

آدم کے مطابق اس نے سخت موسم سمیت مکہ پہنچنے کے لیے ہر مشکل اور مشقت کو برداشت کیا اور 6500 کلومیٹر کا سفر طے کیا کیونکہ حج ان کی اولین خواہشات میں سے ایک ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US