گائے کے ہاں ایک ساتھ 3 بچوں کی پیدائش ۔۔ 5 دن بعد مالک کو جب اس خبر کا پتا چلا تو اس نے پورے گاؤں میں خوشی کیسے منائی؟

image

جب ایک انسان کے ہاں اولاد ہوتی ہے تو اس کی خوشی کی انتہا نہیں رہتی وہ مٹھائیاں بانٹتا اور تمام خاندوان والی کی دعوت کرتا تو بالکل ایسا ہی ایک کسان کے ساتھ ہوا۔

لیکن یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اس کسان کی گائے کے ہاں ایک ساتھ 3 بچے پیدا ہوئے، تو ا س نے خوشی پورے گاؤں میں منائی مگر کیسے آئیے جانتے ہیں۔

اس شخص کا نام عبد التواب ہے جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک کسان ہے۔ اب یہ عبد التواب کہتا ہے کہ میری تو قسمت ہی جاگ گئی کیونکہ ابھی پانچ دن میں پہلے یہ گائے اپنے گھر خرید کر لایا تھا تو اس نے 3 بچوں کو جنم دیا۔

ان بچوں میں سے 2 بچھیا اور 1 بچھڑا ہے۔ جب اللہ پاک نے انہیں یہ خوشی دی تو انہوں نے پورے گاؤں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔

مٹھائی تقسیم کرنے کی وجہ جب ان سے پوچھی گئی تو کہتے ہیں کہ گائے اور بکریاں عموماََ 2 بچوں کو تو جنم دیتی ہیں لیکن لیہ میں یہ پہلا ایسا واقعہ ہے جب گائے نے 3 خوبصورت بچوں کو جنم دیا ہو اور تو اور مجھے علم بھی نہیں تھا کہ اللہ پاک مجھے اتنا دے گا، بس انہی باتوں کی وجہ سے مٹھائیں تقسیم کیں۔

دوران انٹرویو لیہ کے اس کسان کا کہنا تھا کہ ابھی تک تو میرا کوئی ارادہ نہیں اس گائے کو بیچنا لیکن اب تک اس کے 4 لاکھ ریٹ لگ چکے ہیں اور اگر کسی نے زیادہ اسرار کیا تو 10 لاکھ میں اسے فروخت کروں گا۔

مزید یہ کہ اتنی قیمت مانگنے کی وجہ یہ ہے کہ کئی دنوں کی محنت کے بعد میں نے اسے ڈھائی لاکھ میں خریدا تھا۔

واضح رہے آپکو آخر میں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ گائے ہے تو عام نسل کی مگر ایک دن میں یہ 20 لیٹر دودھ دیتی ہے جو اسے دوسری گائے سے منفرد بناتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts