دلچسپ اور حیرت انگیز ویڈیوز تو بہت ہیں لیکن کسی خاص موقع کی مناسبت سے ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو قربانی کے جانوروں اور گلی محلوں کے اوباش بچوں کی حرکتوں سے متعلق بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں گلی کے شیطان بچے قربانی کے جانور کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں، ایسا کئی مرتبہ ہوا کہ جانور کو تنگ کرنے میں، اسے ہاتھ لگانے کے بہانے یا بیٹھے ہوئے جانور کو کھڑا کرنے جیسے کئی عملی اقدامات شیطان بچوں کی جانب سے کیے جاتے ہیں۔
لیکن اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو بچے گائے کی جانب بڑھے اور ہاتھ لگانے کی کوشش کی، چونکہ گائے بھی شریف تو یہ بھی غنیمت تھی کہ جان بچ گئی، بچوں کے گائے کے مُہرے کو پکڑنے کی کوشش کی جو اچانک بچے کے ہاتھ میں آ گیا۔
پھر کیا تھا، بچے نے ڈر کے مارے گھر والوں کو اطلاع دی، قربانی کا جانور جو کہ بچھیا تھی بڑے ہی آرام سے اسی مقام پر کھڑی رہی جہاں وہ بندھی ہوئی تھی۔
اگرچہ گائے تھوڑا آگے کو گئی مگر دوبارہ مالک کے پاس آ گئی، یوں معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے بچھیا گھر کی پلی ہوئی ہے، لیکن گلی کے اوباش بچوں کی شرارتوں سے قربانی کے جانور نہ صرف غیر محفوظ ہو گئے ہیں بلکہ خود بچوں کے لیے بھی خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔