کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں، انسان اپنا شوق پورا کرنے کے لئے کیا کیا نہیں کرتا۔ اسی طرح دنیا کا سب سے لمبے کانوں والا بکری کا بچہ ، جس کے کان 48 سینٹی میٹر لمبے ہیں ،اس کا نام "سمبا" ہے۔ اس کے مالک کا نام حسن ہے ،جو کہ اس کا ہر طرح خیال رکھتے ہیں، اور سعودیہ ،عمان ،دبئی وغیرہ سے لاکھوں کی آفر ہونے کے باوجود یہ اسے اپنے سے جدا کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ حسن کا کہنا ہے کہ میری یہ کوشش ہے کہ اس کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں رجسٹر کرواؤں۔ اس وقت سب سے لمبے کان 43 سینٹی میٹر حجازی نسل سے ہے جو سعودی عرب میں ہے۔ لیکن سمبا " لیڈی "نسل کا ہے اور اس کی نسل میں لمبے کان ہوتے ہیں ۔ لیکن یہ ایکسٹرا لمبے کان ہیں جو ابھی تک نہیں سنا۔

یہ بکری کا بچہ ابھی ایک ماہ کا بھی نہیں ہے لیکن اس کی شہرت دور دور تک پھیل گئی ہے، اس کو روزانہ تین وقت دودھ پلایا جاتا ہے ، یہ ایک وقت میں تقریباً آدھا کلو دودھ پیتا ہے۔ اس کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، تاکہ یہ بیمار نہ پڑ جائے۔ اس کے مالکان کا کہنا ہے کہ ہم اس کا ہر لمحہ خیال رکھتے ہیں کہ یہ کہیں مٹی وغیرہ نہ کھا لے کہ بیمار پڑ جائے کیونکہ یہ ایک دفعہ بیمار پڑ جائیں تو ان کا بچنا مشکل ہوتا ہے۔ ان کے لئے الگ بیڈ بنایا ہے اس پر یہ سوتا ہے ، اس کا خیال ہم خود رکھتے ہیں لیکن 24 گھنتے اس کی کئیر کرنے کے لئے ایک بندہ بھی رکھا ہوا ہے۔ ابھی اس کے مالک کا کہنا ہے کہ میں اس کو کسی کو نہیں دینا چاہتا چاہے وہ کتنی ہی قیمت لگائے ، اور ہو سکتا ہے اگر میں دوں تو کسی ایسے شخص کو دوں جو اس کی قدر کرے اس کا خیال رکھے، وہ کہتے ہیں کہ میں اس کو فری میں دے دوں گا اگر مجھے لگا کہ کوئی اس کا اچھی طرح خیال رکھے گا۔
حسن کا کہنا ہے کہ میں اس کی صفائی اپنے ہاتھوں سے کرتا ہوں ،اس کے کنگھا کرتا ہوں، اگر یہ مٹی کھالے تو اپنے ہاتھوں سے اس کا منہ صاف کرتا ہوں۔ تاکہ یہ بیمار نہ پڑ جائے۔ اس کے کان کیوں کہ چلنے میں اس کے پیروں میں آتے ہیں تو اس کے لئے کپڑے کا ایک اسپیشل تھیلا سلوایا ہے جس میں اس کے کان لپیٹ کر اس کے گلے میں وہ تھیلا لٹکا دیتے ہیں۔ پھر یہ آزادی سے کھیلتا کودتا ہے۔ سمبا کے مالک کا کہنا ہے کہ میں خود بھی دن کے 6 سے 7 گھنٹے اس کے ساتھ گزارتا ہوں ، یہ میرے علاوہ کسی کے ہاتھ سے دودھ نہیں پیتا۔ اس کا خوبصورت رنگ اور اس کی معصوم شرارتیں سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔