ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ انتقال کر گئیں

image

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی انتقال کر گئی ہیں۔ بیٹی کی آزادی کا خواب دیکھنے والی والدہ 80 برس میں انتقال کر گئیں۔

انہوں نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت 3 بچوں کو سوگواران میں چھوڑا ہے۔ترجمان عافیہ موومنٹ کے مطابق عصمت صدیقی کافی عرصے سے علیل تھیں۔

مزید یہ کہ اب عصمت صدیقی کی نماز جنازہ عشاء کی نماز کے بعد جامع مسجد مدینہ بلاک 7 گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے قوم سے اپیل کی تھی کہ ان کی والدہ کی صحتیابی اور بہن ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی کے لیے قوم خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts