خطرناک موسم میں گھر سے باہر نکلے تھے ۔۔ آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے 4 دوست درخت کے نیچے چلے گئے، پھر کیا ہوا؟ دیکھیے

image

مون سون کے موسم میں جہاں پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں گرج چمک بھی شہریوں کو خوف مبتلا کر رہی ہے، لیکن یہی گرج چمک جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعے سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک پارک میں 4 دوست بارش سے بچنے اور آسمانی بجلی کے ڈر سے درخت کے سائے میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش شدید ہو رہی ہے اور ان 4 دوستوں کے علاوہ کوئی اور موجود بھی نہیں ہے۔

بھارتی شہر گورگاؤں میں ایک پارک کے نیچے کھڑے ان چار دوستوں پو اچانک آسمانی بجلی گری، اور آسمانی بجلی گرتے ہی چاروں افراد منہ کے بل زمین پر گر پڑے، اگرچہ تکلیف میں ہاتھ پاؤں ہلا رہے تھے مگر شدید زخمی تھے۔

آس پاس موجود گھروں میں موجود لوگوں کی جانب سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور پھر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ان دنوں کراچی میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسی صورتحال میں احتیاط لازم ہے، کیونکہ مصیبت جب آتی ہے تو بتا کر نہیں آتی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US